3بجے کی ہیڈ لائنز

Jan 25, 2024 | 15:50:PM
3بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

28 مارچ 2022کو امریکی حکام نے بانی پی ٹی آئی کی پبلک سٹیٹمنٹ پر تشویش کا اظہار کیا،29 مارچ2022 ء کو مجھے بنی گالہ بلایاگیا،8اپریل کوکابینہ اجلاس میں بھی بریفنگ دی ، حکومت کوپاک امریکاتعلقات کشیدگی سے متعلق خبردارکردیاتھا، سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے ریکارڈ کرائے گئے بیان کی تحریری کاپی سامنے آ گئی،سہیل محمود نے 22 جنوری کوآفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔
2.شہریوں کے لئے اچھی خبر،آج سے 28 جنوری تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کاامکان ، خشک سردی کاخاتمہ ہوگا،بارشیں ہونے سے باعث موسمی امراض میں کمی ہوگی،
پنجاب کے میدانی علاقے جنوری کے آخری ہفتے میں بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، گلگت بلتستان، کشمیر ،خیبر پختونخوااورمری میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی ،کل بلوچستان میں بادل برسنے کا بھی امکان۔
3.ججز کiخلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈہ ،جے آئی ٹی نے 500 سے زائد اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا,نئے نام سے سے بنائے گئے یوٹیوب ، فیس بک ،ایکس اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے پرانے اکاؤنٹس کی کھوج بھی لگالی گئی،فرانزک آڈٹ میں اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی شامل ، ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا بھی ریکور کرلیاگیا۔
4.انتخابات کاموسم ،انتخابی مہم میں تیزی ،مسلم لیگ ن آج منڈی بہاؤالدین میں پاورشوکرے گی، میاں محمدنوازشریف انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، گجرات میں پیپلزپارٹی سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی،بلاول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریں گے ،جلسوں کی تیاریاں مکمل ،پنڈال سج گئے،کارکنوں کی جلسہ گاہ آمدجاری ۔
5.جہلم اور سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف دھڑوں میں صلح،شہبازشریف سے ملاقات کے بعد راجہ مطلوب مہدی اور راجہ طالب جہلم سے ن لیگی امیدوارچودھری فرخ الطاف کے حق میں دستبردار،سرگودھا میں حامد حمید (ن) لیگ کےنامزد امیدوار ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
6.تینوں بڑی جماعتیں ناکام ہوچکیں،1947سے اب تک تمام الیکشن چوری ہوئے،شکرہےایسےالیکشن کاحصہ نہیں جوانتشارپھیلائے،شاہدخاقان عباسی کی راولپنڈی میں نیب کورٹ کے باہرگفتگو،کہاآگےبڑھنے کیلئے فوج، عدلیہ اورسیاسی قیادت ایک میزپر بیٹھے ، 9مئی والوں کے خلاف جیسے کارروائی ہونی چاہیےتھی ویسےنہیں ہوئی۔
7.الیکشن ڈیوٹی کے لیے صوبہ بھرمیں فوج 5فروری کو تعینات کردی جائے گی، محکمہ داخلہ کے مطابق فوج پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی۔
8.لاپتہ افراد کے بیرون ملک مارے جانے پرکئی این جی اوز اور ایجنٹوں کی دکانیں بند ہوگئیں،،وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس،،،کہا جو سیاستدان اسلام آباد دھرنے کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے انہیں دھچکالگا۔جان اچکزئی نے کہا کیچ سے پنجاب کے غریب مزدوروں کے اغوا کی کسی نے مذمت نہیں کی۔
9.کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کمانڈر سمیت 17 دہشت گرد وں کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے،دہشت گرد 2007 سے 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے، ملزم سوات اورمالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز اوراین جی اوز پر مختلف حملوں میں بھی ملوث تھے۔
10۔منشیات سے پاک پاکستان کی طرف اہم قدم،داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے کرسپردکردیاگیا، ایم اویو سائن، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ڈی جی اے این ایف کی شرکت،معاہدے کے تحت ہسپتال کی اپ گریڈیشن اے این ایف کریگی ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کا علاج کیاجائے گا،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکا اجلاس،محسن نقوی کا تمام منصوبے جلدمکمل کرنے کا حکم۔
11.دامادمصطفیٰ ﷺ، فاتح خیبر،امیرالمومنین مولاعلی شیرِخدا کایوم ولادت آج منایاجارہاہے،حضرت علی کرم اللہ وجہہ 13 رجب کو ہجرت سے 24 سال قبل بیت اللہ کے اندر پیدا ہوئے،13تیرہ سال کی عمرمیں اسلام لائے،مکہ میں پیش آنے والی تمام مشکلات میں حضورﷺ کے ہم رکاب رہے،احادیث مبارکہ میں آپ علیہ السلام کے بے شمارفضائل بیان کئے گئے ہیں ۔
12.دہشت گرداسرائیل کی بربریت جاری ،غزہ میں اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پرگولہ باری اورہسپتالوں پر بمباری سے مزید 210 فلسطینی شہید،شہادتیں 25ہزار700 ہوگئیں، صیہونی فوج کی خان یونس کے لاکھوں رہائشیوں کو انخلا کی دھمکی، اقوا م متحدہ نے کہاہے علاقائی جنگ کا خطرہ حقیقی ہے، اسرائیل غزہ میں جنگ کی شدت کم کرنے کے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، امریکا کا دعویٰ،اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔
13.چونیاں میں پرانی دشمنی نے 3جانیں لے لیں، مخالفین کی پیشی پر آئے ملزموں پرفائرنگ ، 3 ملزم قتل، 4افراد شدید زخمی،ہلاک افرادکوعدالت میں پیشی پرلایا گیاتھا۔
14.اسپینش کپ کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میں بڑا اَپ سیٹ، ایتھلیٹک کلب نے بارسلونا کو دوکے دوکے مقابلے میں چارگول سے شکست دیدی ، ایتھلیٹک کلب کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
15.روحی بانو کو بچھڑے 5برس بیت گئے، 1970اور 1980 میں پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ تھیں،1981 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: