القادر ٹرسٹ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت

Jan 25, 2024 | 16:14:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ ریفرنس میں  بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات کیساتھ سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق  نے کہاکہ ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں ، اعتراض دور کرلیں،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض دور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست پر اعتراض 7 روز میں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں