(اویس کیانی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 21 لاء افسران کو سبکدوش کرکے 22 نئے لاء افسران کا تقرر کردیا۔
سکبدوش لاء افسران میں 2 ایڈیشنل اٹارنی جنرلز، 3 ڈپٹی اٹارنی جنرلز اور 16 اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز بھی شامل ہیں۔
ان تمام افسران کا تعلق کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے۔