(ویب ڈیسک )بھارت میں مسلمان لڑکے سے محبت کی پاداش میں 19سالہ لڑکی کو اس کے بھائی نے تالاب میں پھینک دیا، بیٹی کو بچانے کیلئے کودنے والی ماں بھی جاں بحق ہو گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں بڑے بھائی نے چھوٹی بہن کو مسلمان لڑکے سے محبت کے جرم میں تالاب میں پھینک کر اس کی زندگی چھین لی ، 19سالہ لڑکی ’دھنشری ‘اپنے گاﺅں میں ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرتی تھی،مسلمان لڑکے سے ملاقاتوں پر دھنشری کے بھائی نتن نے کئی بار برہمی کا اظہار کیا اور بہن کو روکنے کی کوشش کی لیکن دھنشری مسلم لڑکے سے شادی پر مصر رہی جس پر دونوں بہن بھائی میں 7ماہ سے بات چیت بند تھی لیکن گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم سے 30 بار جنسی تعلق کا اعتراف
بھائی نے بہن کو تالاب میں دھکا دیدیا اور وہ ڈوبنے لگی جس پر ماں نے بیٹی کو بچانے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگا دی،بدنصیب ماں نے تالاب میں چھلانگ تو لگادی لیکن اپنی بیٹی کو بچاتے ہوئے خود ہی ڈوب گئیں، پولیس نے مجرم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔