نگران حکومت اور الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ موجودہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام نظر آریے ہیں، الیکشن کمیشن 50 ارب لے چکا ہے، الیکشن کو شفاف بنا کر ذمے داری ادا کرے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کمیشن کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کراویا جائے، الیکشن کی التواء کی سازش کر نے والے آگ سے کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سیاسی اتحاد کن جماعتوں سے ہو سکتا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی نے اہم نام ظاہر کر دیئے
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں، کسی نے ملک کے مسائل حل نہیں کیے، ہرپاکستانی اڑھائی لا کھ روپے کا مقروض ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دستوری ذمہ داری ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے، اگر ایسا نہ ہوا تو نتائج قبول نہیں کیے جائیں گے، انتخابات کی التواء کی باتیں کرنے والے غیرجمہوری قوتوں کو مضبوط کر نا چاہتے ہیں۔