(امانت کشگوری)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہی نے دو قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات اثاثے ظاہر نہ کرنے مسترد کر دیئے گئے تھے،پرویز الٰہی کی اپیلیں الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھیں،پرویز الٰہی نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر علوی نے 21 اہم افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کی سمری پر دستخط کردیئے ،کون کون شامل؟اہم خبر آگئی