امیدواروں کے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر سرکاری ملازموں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(باچا خان) الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر سرکاری ملازموں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کر دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگا سکتا، امیدواروں کا یہ اقدام ضابطہ اخلاق کی شق 27 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے پاکستانی بچے تعلیم سے محروم ہیں؟ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ لکھ کر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو اس حوالہ سے کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔