این اے 117 سے عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اور امیدوار دستبردار

Jan 25, 2024 | 22:14:PM
این اے 117 سے عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اور امیدوار دستبردار
کیپشن: علیم خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117سے عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اورامیدواردستبردارہوگیا، انتخابی مہم کے سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کے قائدین کے مشترکہ اجلاس میں مل کرانتخابی مہم چلانے پربھی اتفاق کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 117سے امیدوارچودھری واحد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اوران کاساتھ دینے کا اعلان کیا، دستبردارہونے اورساتھ دینے پرعبدالعلیم خان نے چودھری واحد اوران کے ساتھیوں کاشکریہ ادا کیا، شاہدرہ سے سابق ناظم افضل بھولانے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔
دوسری جانب سینئرنائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نوازاورعبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کے قائدین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اورآئی پی پی رہنما شعیب صدیقی نے دونوں رہنماﺅں کی مل کرانتخابی مہم چلانے پراتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی  بادل کہاں کہاں برسیں گے ؟