پی ایس ایل 9 کے شیڈول پر پشاور زلمی کا تحفظات کا اظہار
ٹیم پی ایس ایل 9 میں شرکت کرے گی لیکن احتجاج جاری رکھے گی: پشاور زلمی حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا) پی ایس ایل 9 کے شیڈول پر پشاور زلمی نے مؤقف اور تحفظات کا اظہار کر دیا۔
ٹیم انتظامیہ پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ اصولی طور پرپشاور میں پی ایس ایل 9 کے میچزکا انعقاد ہونا چاہیے تھا، پشاور زلمی کے میچز شیڈول اور وینیوز پر اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، شدید تحفظات ہیں، پشاور زلمی کے صرف 4 میچ راولپنڈی اور صرف ایک مقابلہ کراچی میں رکھے جانے پر زلمی انتظامیہ مایوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
پشاور زلمی کی ٹیم انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ شیڈول ریلیز ہونے سے قبل ہی پشاور زلمی نے 5 میچز پشاورسے قریب وینیو راولپنڈی اور کراچی میں زلمی سپورٹ ہونے کی وجہ سے 3 میچز کی درخواست کی تھی، پشاور زلمی کے سپورٹر پشاور سے راولپنڈی آکر ہاوس فل کرتے ہیں اور کراچی میں بھی پشاور زلمی کی بڑی فینز بیس موجودہے۔
شیڈول ریلیز ہونے کے بعد پشاور کے لاہورمیں شیڈول 4 میچز کو کم کرکے 5 میچز پنڈی اور 3 کراچی میں کرانے کی درخواست کی گئی، پشاور زلمی انتظامیہ نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر جاکر بھی اپنے تحفظات سے بورڈ حکام کو آگاہ کیا۔
ٹیم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پشاور زلمی اپنے 5 میچز راولپنڈی اور 3 میچز کراچی میں کرانے کا مطالبہ کرتی ہے، پشاور زلمی پی ایس ایل 9 میں شرکت کرے گی لیکن احتجاج جاری رکھے گی۔