پاکستان کا اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یواین اورعرب لیگ کے مضبوط روابط عالمی چیلنجزسے نمٹنے میں معاون ہوں گے، پاکستان عرب دنیا کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
منیر اکرم نے کہا کہ علاقائی تنازعات کے پر امن حل کیلئے عرب لیگ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں اور جموں وکشمیر کے تنازعات کا حل پاکستان کی کلیدی ترجیح ہے، عرب لیگ نے فلسطین کے مسائل سے نمٹنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے خاص طور پر جنین میں اسرائیلی کارروائیاں دیکھ رہے ہیں۔