چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ

Jan 25, 2025 | 10:12:AM

(24نیوز) چینی کی قیمت  میں ایک ہفتے کے دوران 4 روپے سے زائد  کا اضافہ  دیکھا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں جن میں اضافے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کے ریٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں چینی 4 روپے 14 پیسے کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سردی کی شدت برقرار،لاہورکاآلودہ شہروں میں پہلا نمبر

رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کے اوسط نرخ بڑھ کر ایک سوپینتالیس روپے پچاس پیسے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں