رجب بٹ کے بعدایک اورٹک ٹاکرگرفتار،اصل معاملہ کیا ہے؟

Jan 25, 2025 | 10:37:AM
رجب بٹ کے بعدایک اورٹک ٹاکرگرفتار،اصل معاملہ کیا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتارہوگئے۔

سوشل میڈیا پران دنوں یوٹیوبر رجب بٹ اپنی  شادی پر ملنے والے تحفے کے سبب قانونی مسائل کا سامنا کررہے ہیں، اب ذوالقرنین سکندر بھی حوالات کی ہواکھانے پر مجبورہوگئے ۔

ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں کافی شہرت حاصل کی ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی بڑی فین فالوئنگ ہے، کنول آفتاب کے 20 ملین ٹک ٹاک فالورز جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں،دونوں کے یوٹیوب پر 2.18 ملین سبسکرائبرز ہیں ۔

حالیہ دنوں میں ذوالقرنین اپنے قریبی دوست کی شادی میں مصروف تھے ،اسی دوران شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں یوٹیوبر کو پولیس کی حراست میں دیکھا گیا،شادی کی تقریبات کے دوران ذوالقرنین کو بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتار کیا گیا اور سات آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔

اگرچہ اس اچانک گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد یوٹیوبرنے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اس واقعے پر ناراضی اور غصے کا اظہارکرتے ہوئے اس گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا۔

ویڈیو پیغام میں یوٹیوبرنے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے اور میں ان افراد سے لاعلم ہوں جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذوالقرنین سکندر کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے، اور میں جلد اس معاملے پر تفصیل سے بات کروں گا۔