سائنسدانوں نے تیز ہواؤں والا "سیارہ" دریافت کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کائنات اتنی وسیع ہے کہ اس کے مکمل رازوں کی تہہ تک جانا ناممکن ہے۔ سائنسدان زمین کے علاوہ دوسرے سیاروں و سیارچوں یہاں تک دوسری کہکشاؤں سے متعلق آئے روز مختلف کھوج میں لگے رہتے ہیں،وہیں حال ہی میں ایک ایسا سیارہ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے جہاں ہوا کی رفتار اب تک کی سب سے تیز رفتار ریکارڈ کی گئی ہے۔
سائنسدانوں نے یہ سیارہ زمین سے 500 نوری برس کے فاصلے پر دریافت کیا ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سیارے پر موجود ہوا کی رفتار 20 ہزار میل فی گھنٹہ ہے جو اتنی تیز اور طاقتور ہے کہ یہ انسان کی ہڈیوں سے گوشت اکھاڑنے کے لیے کافی ہیں۔
ماہرین کے مطابق WASP-127b نامی اس سیارے میں چلنے والی ان ہواؤں کی رفتار سیارے کے گردش کرنے کی رفتار سے چھ گُنا زیادہ ہے،اس سیارے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے ایک سائنس دان نے کہا کہ WASP-127b سیارے کے خط استوا پر طیت تیز سپر سونک ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا آج بہترین موقع ہے: ماہرین فلکیات
ہمارے نظامِ شمسی میں سب سے تیز ہوائیں سیارہ نیپچون پر 1200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،مزید برآں سائنس دانوں کو مشاہدہ کرنے پر ایک اور بات معلوم ہوئی کہ مشتری (jupiter) کے سائز سے بڑے اس سیارے کے صبح اور شام کے اطراف میں مختلف درجہ حرارت ہوتے ہیں۔