2025 کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور ائیرپورٹ سے رپورٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) 2025 کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ ہوگیا۔
پبلک ہیلتھ نے دبئی سے آنے والے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی، پشاور ائیر پورٹ پر سکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشاندہی کی گئی۔
مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک ایم پا کس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023 میں 2، 2024 میں 7 جبکہ 2025 کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ
کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئی، ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کردیا ہے، مشیر صحت نے کہا کہ پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، جس پر لیب نے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔