نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی،اہم اعزاز کے مالک

Jan 25, 2025 | 11:13:AM
نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی،اہم اعزاز کے مالک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )قومی ٹیم کے  سپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

 ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔

نعمان علی پاکستان کیلئے بطور  سپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بالر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ہیٹرک کرنے والوں میں وسیم اکرم، عبد الرزاق، محمد سمیع اور نسیم شاہ شامل تھے جس میں اب سپنر نعمان علی نےبھی انٹری دے دی ہے۔