شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

Jan 25, 2025 | 12:13:PM
شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر، سردار مصروف، فلک ناز، انصر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ ملزموں کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔