(24 نیوز) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی بھائیوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکیورٹی خدشات کی وجہ سےچینی شہریوں کی آمدورفت محدودہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی، چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی سے متعلق چھان بین کررہے ہیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد پولیس پر لازم ہے، مقامی اسپانسرز کو بھی سکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا۔
اسے بھی دیکھیں:پیپلزپارٹی نے ن لیگ سےراہیں جدا کر لیں؟پی پی رہنما قادر مندوخیل کھل کر بول پڑے!