بلاول بھٹو واضح کرچکے پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن

Jan 25, 2025 | 12:22:PM
بلاول بھٹو واضح کرچکے پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، آئینِ پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے،پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ملک کے ہر ادارے کی ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔