معروف بھارتی اداکاروں کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج

شریاس تلپڑے کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کاحصہ ہیں،آلوک ناتھ 300 فلمیں کرچکے ہیں 

Jan 25, 2025 | 13:07:PM
معروف بھارتی اداکاروں کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف  22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس سٹیشن میں دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکہ دہی اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل اجیت سنگھ کے مطابق شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

شکایت گزار وپل انٹیل کے مطابق سرمایہ کاروں کو یقین دلایا گیاتھا کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور میچورٹی پر فوری ادائیگی ہوگی،سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سوسائٹی نے اعلیٰ ہوٹلوں میں تقریبات منعقد کیں، جنہیں تربیتی پروگرام کے طور پر پیش کیا گیا،بعد میں ایجنٹس کی مراعات روک دی گئیں اور سرمایہ کاروں کو میچور رقم کی ادائیگی میں تاخیر ہونے لگی ،اس کے بعد سوسائٹی کے مالکان نے فون اور دفاتر بند کر دیئے۔

شکایت گزار وپل انٹیل کے مطابق جب سرمایہ کاروں اور ایجنٹس نے سوسائٹی سے جڑے افراد سے رابطہ کیا تو انہیں جھوٹی یقین دہانیاں دی گئیں تاہم  رقم واپس نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پرحملہ کرنیوالا بنگلہ دیش سے کیوں بھاگا؟والد کا اہم انکشاف

واضح رہے کہ شریاس تلپڑے کنگنا رناوت کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم "ایمرجنسی" میں بھی نظر آئے ہیں۔

سینئر اداکار آلوک ناتھ 1982ء سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں،انہوں نے اپنے فنی کیریئرکے دوران 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔