کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ باراتیوں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
حکام نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے ملزم کی شناخت نہیں کی جا رہی، متاثرہ فیملی قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کمیشن نہیں بنےگا تو حکومت کیساتھ فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے، چیئرمین پی ٹی آئی
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ افراد نے مقدمہ درج نہ کرایا تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔