بھارت: دو خواتین نے بد مزاج شوہروں سے تنگ آکر ایک دوسرے سے شادی کر لی

Jan 25, 2025 | 13:55:PM
بھارت: دو خواتین نے بد مزاج شوہروں سے تنگ آکر ایک دوسرے سے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں اپنے شرابی اور بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں پیش آیا , کویتا اور گنجا عرف ببلو نے  شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور دونوں جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں،  دونوں خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔

ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا،  اس کے 4  بچے ہیں اور اس نے متعدد بار تشدد برداشت کرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کمیشن نہیں بنےگا تو حکومت کیساتھ فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے، چیئرمین پی ٹی آئی

 دوسری خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر بھی بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اس پر بے وفائی کا جھوٹا الزام لگاتا ہے جس کی وجہ سے اس نے  اسے چھوڑا۔

 خبر رساں ایجنسی  پی ٹی آئی کے مطابق ایک خاتون نے کہا کہ  ہم اپنے شوہروں کی شراب نوشی اور بدسلوکی سے پریشان تھے، اس کی وجہ سے ہم سکون اور محبت کی زندگی کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوئے، ہم نے گورکھپور میں ایک جوڑے کے طور پر رہنے کا فیصلہ کیا۔