شاہد کپور نے اپنے بچوں کوفلم انڈسٹری میں نہ لانے کا اعلان کردیا

اداکاری بہت پیچیدہ کام ہے، میں چاہوں گا کہ وہ کوئی آسان چیز منتخب کریں

Jan 25, 2025 | 14:13:PM
شاہد کپور نے اپنے بچوں کوفلم انڈسٹری میں نہ لانے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنے بچوں کو بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ لانے کا اعلان کردیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے  شاہد کپور نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے ان کے بچے بالی وڈ میں قدم رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کافی ساری چیزیں ہیں جو میں چاہتا ہوں میرے بچے مجھ سے نہیں سیکھیں، میں چاہتا ہوں وہ فطری طور پر زیادہ پراعتماد ہوں، جو میرے خیال میں دونوں ہیں،میں فطری طور پر اتنا پر اعتماد نہیں تھا، میں نہیں چاہوں گا کہ وہ میرا کام کریں۔

بالی وڈ کے معروف اداکار نے کہا کہ فلم میں نہ آنا یار، کچھ اور کرو، بہت سے اتار چڑھاؤ ہیں، یہ بہت مشکل ہے، اگر وہ چاہیں تو یہ ان کی مرضی ہے لیکن میں چاہوں گا کہ کوئی آسان چیز منتخب کریں، اداکاری بہت پیچیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کا چیلنج،ہانیہ عامر کے بعد دیدار اور نرگس نے بھی جواب دیدیا

بچوں کی تربیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کوہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دوں گا۔

اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اوران کے دوبچے میشا اور زین ہیں۔