حکومت کا گزشتہ سال کے عازمین حج کی اضافی رقوم واپس کرنے کا اعلان

Jan 25, 2025 | 14:42:PM

(24 نیوز)حکومت پاکستان نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے کہا  ہے کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کےحساب سےہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کےمطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری

وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج  کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھےاس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،گزشتہ برس حجاج نےمنی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا،منیٰ میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے،سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی،عازمین کی امیگریشن پاکستان میں،سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔

مزیدخبریں