ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم بھی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی نے مینز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کر دیا،بھارت کے روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تھا۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے۔
پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔