عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیا

Jan 25, 2025 | 15:52:PM
عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر دیا،پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی،بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے علی امین کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں، بانی پی ٹی آئی جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، انہوں نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔