عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

Jan 25, 2025 | 17:47:PM
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( آیاز رانا) مسلسل اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی  کمی ہوگئی۔

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئے۔

دس گرام سونا 172 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 2 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 ہزار 770 ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ