پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا،دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پہلے روز ہی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی آج ہی 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2004 کے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 18 وکٹیں گری تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ ،دوران فیلڈنگ محمد ہریرہ کے سر پر گیند لگ گئی