میری زندگی ہے نغمہ، گنگولی سمیت 3 سلیبریٹی سے معاشقہ رہالیکن50 سال بعد بھی تنہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے متعدد اداکار اور اداکارئیں موجود رہے اور ہیں جو ایک نہیں بلکہ 3 بار شادیاں کر چکے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی فلمی چہرے ہیں جنہیں کئی بار محبت تو ضرور ملی مگر شادی کا جوڑا نہیں پہن سکے۔ 90 کی دہائی میں بالی ووڈ اداکارہ نغمہ بڑا نام تھا اور اب بھی وہ کافی مشہور ہیں۔ انہوں اس زمانہ میں لڑکوں کی خوب نیندیں اُڑائیں۔فلموں اور سیاست کے میدان میں کافی نام کمانے والی اداکارہ نغمہ نےبالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن وہ اپنی محبتوں کو شادی میں تبدیل نہیں کر سکیں ، انہوں نے 3 شادی شدہ سلیبریٹی سے معاشقہ کیا جن میں ایک بڑے کرکٹر کا نام بھی شامل، مگر آج بھی 50 کی عمر میں بھی تنہا گزار رہی ہے۔
بھارت کی ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے چیرنجیوی، بالاکرشنا، ناگارجن، وینکٹیش اور اے بلاک بسٹر جیسے رجنی کانت اور امیتابھ بچن کے ساتھ تیلگو بلاک بسٹرز میں کام کیا۔ 1974 میں پیدا ہونیوالی اداکارہ نغمہ نے بالی ووڈ فلموں کے علاوہ ہندی اور بھوجپوری فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کے مداحوں نے اُس وقت ان کے لیے ایک مندر بھی بنوایا تھا۔ بہت سے لوگ نہ صرف انہیں اپنے دل دے چکے تھے بلکہ مندر کی دیوی کی طرح پوجتے بھی تھے۔سلمان خان کے ساتھ "باغی: اے ریبل فار لو" سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے والی نغمہ کی ذاتی زندگی تنازعات سے بھری رہی ہے۔ پردے پر انہیں خوب محبت ملی اور ہر ایک اداکار کے ساتھ ان کی جوڑی جمی، لیکن حقیقی زندگی میں وہ 50 کی عمر میں بھی سنگل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نغمہ کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے ساتھ محبت کا رشتہ رہا تھا۔ حالانکہ سابق بھارتی کپتان نے کبھی اس بات کو آفیشیل طور پر قبول نہیں کیا، لیکن نغمہ کے دل کے قریب آج بھی وہ ہیں۔ایسی بھی خبریں تھیں کہ دونوں نے تروپتی میں خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ تاہم یہ بات سامنے آئی کہ گنگولی کی بیوی ڈونا کے دخل کے بعد دونوں کے درمیان رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ اُس وقت جب گنگولی نے کچھ خراب پرفارمنس دی تو نغمہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور مداحوں نے انہیں بھی مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد دونوں کا بریک اپ ہو گیا اور وہ اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے، گنگولی سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد نغمہ کا سرتھ کمار کے ساتھ افیئر رہا۔ جب سرتھ کمار کی پہلی بیوی کو نغمہ کے افیئر کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے سرتھ کو طلاق دے دی۔ حالانکہ بعد میں نغمہ نے بھی سرتھ کمار سے بریک اپ کر لیا اور آگے بڑھ گئیں۔سائوتھ اور ہندی فلموں میں کم مواقع ملنے کے بعد نغمہ نے بھوجپوری فلموں پر توجہ مرکوز کی۔ وہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا اور یہاں بھی زبردست مقبولیت حاصل کی۔ نغمہ نے بھوجپوری کے سپر اسٹار روی کشن کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ دونوں کی کیمسٹری وہاں کے مداحوں کو کافی پسند آئی۔ اس دوران بھوجپوری میڈیا میں ان دونوں کے رومانس کی خوب چرچا ہونے لگی۔ روی کشن نے خود بھی نغمہ کے ساتھ اپنے رشتہ کو قبول کیا تھا لیکن وہ اپنی بیوی سے بھی بہت محبت کرتے تھے، اس لیے نغمہ سے شادی نہیں کر سکے۔اداکار نے ایک انٹرویو میں نغمہ کے ساتھ اپنے رشتہ کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ گھر میں سبھی ان کے اور نغمہ کے رشتہ کے بارے میں جانتے ہیں۔ ان کی بیوی پریتی بھی نغمہ کو اپنی سب سے اچھی دوست مانتی تھیں۔ تاہم ان کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد پریتی کا روی کشن سے جھگڑا ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی روی کشن نے نغمہ سے رشتہ توڑ لیا۔ہیں اداکار روی کشن سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد ایسی خبریں آئی تھیں کہ نغمہ نے ایک اور بھوجپوری اداکار، منوج تیواری کے ساتھ رومانس کیا تھا۔منوج اور نغمہ دونوں نے عوامی طور پر اپنے افیئر کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اس وقت انڈسٹری میں منوج اور روی کشن کے درمیان بڑی دشمنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ارشدیپ سنگھ آج حارث رئوف کا ریکارڈ توڑ پائیں گے ؟