ECCاجلاس،انڈسٹریل گیس ٹیرف میں اضافہ منظور،گھریلو صارفین کیلئے مسترد

Jan 25, 2025 | 20:57:PM
 ECCاجلاس،انڈسٹریل گیس ٹیرف میں اضافہ منظور،گھریلو صارفین کیلئے مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی گئی، جبکہ  گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی گئی، کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد کر دیا ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے اور غیر محفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت دی کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے 6 ماہ میں کتنا ٹیکس ادا کیا؟