علی امین گنڈاپور کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط،اہم مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رحمان ملک) علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں ضم اضلاع کے فنڈز پر وفاقی کمیٹی کے قیام کو آئینی خلاف ورزی قرار دے کر نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کے اضلاع خیبرپختونخوا میں ضم ہو گئے ہیں اور آئین کے مطابق ان اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن آئین کی خلاف ورزی ہے اور یہ صوبائی حکومت کے اختیارات کو بھی نظر انداز کرتا ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متنازعہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے، اور کہا کہ صوبائی حکومت اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم