(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یواین مانیٹرنگ گروپ نے سکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے پندرہ صوبوں میں دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔
یو این مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر کام کرنے والی القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان میں سرحد پار سے حملے کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی بھتہ خوری،سمگلنگ سے فنڈز اکٹھا کر رہی اور افغانستان میں کئی علاقوں سے ٹیکس بھی اکٹھا کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں ٹیکس وصولی کے جھگڑے پر جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں تصادم بھی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان خواتین پر کوئی پابندی نہیں لیکن۔۔ طالبان نے اہم اعلان کردیا