کوروناسے مزید 45افراد جاں بحق۔۔ 2819 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید 45افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 2819 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مجموعی اموات کی تعداد 23 پزار 16 تک پہنچ گئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ تین دو ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 579 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2819 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 958 ہو گئی ہے جبکہ 2573 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب زیادہ 3 لاکھ 64 ہزار 784، پنجاب میں 3 لاکھ 52 ہزار 682، کے پی کے ایک لاکھ 41 ہزار 627 جبکہ بلوچستان میں 29 ہزار 494 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات۔۔ پولنگ کا عمل شروع