ممبئی کرائم برانچ  کوشلپا شیٹی کا چونکا دینے والابیان۔۔

Jul 25, 2021 | 13:10:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی  نے کہا کہ فحش ویڈیو بننے اور ان کے اپ لوڈ ہونے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے، راج کندرا بے قصور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی اداکارہ  شلپا شیٹی نے ممبئی کرائم برانچ کے سینئر افسروں کو  اپنا بیان درج کراتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ  راج کندرا جن ویڈیوز کیلئے کام کررہے تھے وہ ایروٹک فلم تھی ، پورن فلموں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پورن ایپ اور پورن فلموں کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ،شوہر راج کندرا بے قصور ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: راج کندرا  کے دفتر پر پولیس کا چھایہ۔۔  ’’خفیہ الماری‘‘ برآمد۔۔اہم بات سامنے آ گئی
 شلپا کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھے راج کندرا کے رشتے دار، جو ایپ میں ویڈیو ڈالتے تھے ، اس میں ان کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ شلپا نے کہا کہ ان کے شوہر ایپ کیلئے ویڈیو بناتے تھے۔ میرے شوہر نے ایسا کچھ نہیں کیا  وہ بےگناہ ہیں ہمارا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: راج کندرا کی گرفتاری۔۔ شلپا شیٹی کی بہن کا بیان بھی سامنے آ گیا 
 

 


 

 

مزیدخبریں