(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔عوامی طاقت سےالیکشن جیتیں گے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دن تمام جموں و کشمیر کے عوام اسی آزادی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اپنے نمائندگان پر مشتمل حکومت تشکیل دیں گے۔ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کارکنوں میں تصادم۔ فائرنگ۔1شخص جاں بحق