وزیر اعلیٰ سندھ کا سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

Jul 25, 2021 | 18:22:PM
وزیر اعلیٰ سندھ کا سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات سے قبل ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور یہ سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کئے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بحث کرانے کیلئے بھی خط لکھا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔
نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے جبکہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ حزب اختلاف کو متحد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہو گا:فوادچودھری