عمران خان کا آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان غداری ہے، مولانا فضل الرحمان

Jul 25, 2021 | 18:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو کشمیر کا غدار قرار دیدیا ۔کہتے ہیں بیرونی ایجنڈے پر عمران خان کو لایا گیا ۔ حکومت نے چین سے تعلقات خراب کئے۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کرائوں گا یہ موقف 70 سالہ موقف سے غداری کی ہے ،تم کل بھی کشمیر کے غدار تھے تم آج بھی کشمیر کے غدار ہو ۔

جنوبی وزیرستان میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 14ملین مارچ اور ایک آزادی مارچ سے اپنی حیثیت تسلیم کرائی دھاندلی سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ بڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے فیٹف کے کہنے پرقانون سازی کی،ملک گروی رکھا، امریکاسی پیک کے خاتمے اورچین سے دوستی کاخواہاں ہے نااہل حکومت امریکا کی خواہش پوری کررہی ہے چینی سفیر ہنستا تھا کیسی حکومت ہے بڑے پروجیکٹ کے بجائے مرغیاں مانگتی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہماراافغانستان کاموقف پہلے بھی اصولی تھااور اب بھی ہے، امریکا کے کہنے پر کسی پڑوسی کودہشت گردنہیں کہہ سکتے، افغانستان میں کئی دہائیوں سے جنگ جاری ہے امریکا کو آخر میں یہاں سے بھاگنا پڑا افغانستان میں متحارب گروپس کوہم نے دہشتگرد نہیں بلکہ مجاہدین ماناہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 90دن میں کرپشن ختم کرنےوالاکرپشن کابادشاہ بن گیاہے مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں پاکستان میں دھاندلی زدہ حکومت تسلیم کی نہ آزادکشمیر میں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

مزیدخبریں