مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ۔۔ لاہور سے اہم رہنما کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک ) پی پی 164 سے معروف سیاسی شخصیات نے ن لیگی امیدوار پنجاب اسمبلی چودھری زین شوکت کی سربراہی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس وقت پاکستان بڑے مشکل دور سے گزر رہاہے۔اسے معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے سب کو باہمی اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا فرد کچھ نہیں کر سکتا، پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو کارکردگی دکھانا ہو گی اور قومی سلامتی کے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کر کٹر ندا ڈار سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد عبدالرزاق کا ایک اور تہلکہ خیز انکشاف
اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مخالفت میں نہیں ملک کی خدمت میں ہم سب کو ایک دوسرے سے آگے بڑھنا ہو گا۔عوام خوشحال ہوں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔کورونا کی چوتھی لہر پہلے سے بھی زیادہ خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے، تمام لوگ اس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
ن لیگی سابق رہنما چودھری زین شوکت ڈگراں نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے، پارٹی مجھے جوبھی ذمہ داری سونپے گی اس پر پورا اتروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:نکا ح کے با وجو د رخصتی کیو ں نہ ہو سکی ۔۔ٹک ٹاکر ز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کا اہم انکشاف۔۔ویڈیو وا ئرل