بد بخت نے نماز کے دوران امام مسجد کو شہید کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں افسوسنا ک وا قعہ پیش آیا ہے۔ ایک بد بخت شخص نے نماز کے دوران تیز دھار چھری کے وار کرکے امام مسجد کو شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپو رٹ کے مطابق الجزائر کے صوبے تیزی وزو میں طارق بن زیاد مسجد کے امام بلال حمودی عصر کی نماز کی امامت کرا رہے تھے اور جس دوران وہ رکوع میں تھے تو ایک سفاک شخص نے تیز دھار چھری کے وار کرکے انھیں قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:کر کٹر ندا ڈار سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد عبدالرزاق کا ایک اور تہلکہ خیز انکشاف
نمازیوں نے قاتل کو آلہ قتل کے ہمراہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار شخص ہے اور نفسیاتی اسپتال میں علاج کے لیے بھی جاتا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماہر نفسیات سے معائنہ کرایا جائے گا تاہم پولیس اس کیس کی ہر پہلو پر تفتیش کرے گی اور ملزم کو ذہنی بیماری یا کسی اور بہانے کسی قسم کا فائدہ پہنچنے نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹو ٹے دل وا لے عا شقو ں کیلئے اداکا رہ را بعہ بٹ کا اہم مشورہ۔۔ویڈیو وائرل