آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے ،آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی: شیخ رشیدکا دعویٰ

Jul 25, 2021 | 19:47:PM
آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے ،آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی: شیخ رشیدکا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے ،ایک دن سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں جو پیسے خرچ کئے گئے ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا،تمہارا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آزادکشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی ، ابھی رزلٹ آرہے ہیں ، میں نے کل لاہور میں کہاتھا 7 بجے نتیجے کا اعلان کروں گا، فیصل آباد میں چمگارڈگندی زبان استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی تاریخ کے بڑے ڈیم داسو اور بھاشا بنانے جا رہا ہے، ڈیم بننے سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا، یہ پراجیکٹ پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دیں گے ،شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان اسی لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاکہتا ہے تاکہ کسی کو الیکشن پر شک نہ ہو،تمام کشمیریوں سے کہتا ہوں عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر انتخابات کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ ،4 جوان شہید