شیخ رشید کی ٹریک سو ٹ میں گُھڑ سواری کرتے ویڈیو وائرل

Jul 25, 2021 | 20:11:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گُھڑ سواری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق شیخ رشید احمد کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں گُھڑ سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹریک سوٹ میں ملبوس شیخ رشید اپنے گھوڑے پر سواری کرتے ہوئے کافی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ۔۔ لاہور سے اہم رہنما کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’شیخ رشید احمد فریڈم ہاؤس میں گُھڑ سواری کررہے ہیں۔

یا د  رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فتح جنگ میں اپنا ایک فارم ہاﺅس بنایا ہوا ہے جس کا نام ’فریڈم ہاﺅس‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹو ٹے دل وا لے عا شقو ں کیلئے اداکا رہ را بعہ بٹ کا اہم مشورہ۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں