(24 نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 3 سال قبل ہمیں الیکشن میں کامیابی ملی تھی۔
ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ 25 جولائی عام انتخابات میں کامیابی عمران خان کی 22 سالہ انتھک محنت کا نتیجہ تھی۔انہوں نے کہاکہ اپنی سیاسی سفر میں عمران خان نے کوئی شارٹ کٹ نہیں لیا اور ملک میں قائم 2 پارٹی سسٹم کو توڑا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ملکی سیاست کو ان ہی دو پارٹیوں نے گھیرا ہوا تھا، جسے عمران خان نے توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر انتخابات: مریم نواز نے رزلٹ روکنے کا الزام عائد کردیا