بابری مسجد کی شہا دت میں شا مل پھر مسلمان ہو جانے والے محمد عامر کا پراسرار انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد اسلام قبو ل کر نے اور پھر 59 مساجد تعمیر کرنے والے محمد عامر انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بطور بلبیر سنگھ وہ بابری مسجد کو شہید کرنے والوں میں شامل تھے بعد ازاں مسلمان ہوکر انہوں نے ہندوستان بھر میں 59 مساجد تعمیر کروائیں۔بلبیر سنگھ نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام محمد عامر رکھا تھا، وہ آج بھارت میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں:شا ئقین کر کٹ کیلئے بری خبر۔۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 میچز سے متعلق آئی سی سی کا اہم اعلان
پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے حافظ بابا نگر میں واقعے اپنے گھر میں محمد عامر مشکوک حالت میں مردہ پائے گئے۔پولیس نے محمد عامر کی موت کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے اپنی زندگی میں ہندوستان بھر میں100 مساجد تعمیر کروانے کا اعلان کررکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ر حادثہ میں شدید زخمی۔۔قریبی دوست ہلاک