کراچی میں مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی

Jul 25, 2022 | 00:31:AM
محکمہ موسمیات، کراچی، مزید تیز بارشوں کا امکان،
کیپشن: کراچی بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ ایک گھنٹے کے بعد مزید تیز بارشوں کا امکان ہے اور یہ سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ گزشتہ دوپہر سے بارش کا تیز سپیل چل رہا ہے جو ابھی بھی کچھ علاقوں میں جاری ہے لیکن آئندہ ایک سے دو گھنٹوں کے اندر مزید تیزسپیل کا سلسلہ دیگر علاقوں تک بھی پھیل جائے گا جس کی شدت میں آج دوپہر کے بعد کمی آنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق اس سپیل کے ابھی مزید دو دن باقی ہیں، بارشوں سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہو گا، جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا ایک اور سپیل بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں بھی تیز بارش ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے تحت سب سے زیادہ بارش شہر قائد کے علاقے صدر میں ایک سو چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گڈاپ میں 49.6 ملی میٹر، کورنگی میں 44.4 ملی میٹر، سعدی ٹاو¿ن میں 39.6 ملی میٹر، گلشن معمار میں 36.9 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 36.8 ملی میٹر اور پرانا ائیرپورٹ پر 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکومت سندھ نے تیز بارشوں کے باعث آج کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے نجی اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ آج اپنے دفاتر اور فیکٹریاں بند رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ انتخاب کیس ،وکلاءبھی میدان میں آگئے