دانیہ ملک نے بھی ٹوئٹر پر انٹری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ٹوئٹر جوائن کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا ہے جس کا اسکرین اشاٹ اُنہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں شیئر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اُنہوں نے اپنا اکاؤنٹ دانیہ ملک آفیشل کے نام سے بنایا ہے جس کے پروفائل امیج میں عامر لیاقت حسین اور اپنی تصویر لگائی ہے۔دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے کور فوٹو میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لی گئی تصویر لگائی ہے۔
اُنہوں نے یہ اکاؤنٹ رواں سال جنوری میں بنایا تھا لیکن وہ اس کا استعمال نہیں کر رہی تھیں۔اب دانیہ نے اپنے اکاؤنٹ کا پروفائل امیج تبدیل کر کے اسے بحال کر دیا ہے۔
دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ اللّٰہ سے ڈر اور توبہ توبہ کر۔اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دانیہ کو 736 صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ دانیہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت جمع کرائی ہے۔
اِدھر دانیہ نے شوہر کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، 28 جولائی کو ان کی درخواست کی سماعت ہو گی۔