(ویب ڈیسک )سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا نے 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو نروشن ڈکویلا اور دونیتھ ویلاگے وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو دوسرے دن صبح وکٹ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور نسیم شاہ نے ویلاگے کو چلتا کر کے سری لنکا کو ساتواں نقصان پہنچایا۔
ڈکویلا نے نصف سنچری مکمل کی لیکن 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بھی نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔