روپیہ کمزور ،انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 232 روپے پرجا پہنچا۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوکر 234 روپے کی تاریخی سطح پر آگیا۔
کاروباری اوقات کار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 229 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔7 دن کے دوران ڈالر 20 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے ، اس طرح ڈالر نے ایک ہفتے میں مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔اس کے علاوہ ملک میں 3 ماہ میں ڈالر کی قدرمیں 30 فیصد اضافے کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار میں منفی رجحان ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 324 پوائنٹس کم ہو کر 49752 کی سطح پر موجود ہے۔