کراچی: بارش سے جل تھل، نظام زندگی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد پیر کو معمولات زندگی معطل ہیں۔ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے بعد سڑکوں پر سناٹا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے سیٹلائٹ سے لی جانے والی ایک تصویر جاری کی گئی جس کےمطابق اس تصویر کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق میں بادل یک جا ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بادلوں کی یہ نقل و حمل آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسلادھار بارشوں کا سبب بن سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سماء کو بتایا کہ ممکنہ طور پر آج دن کے پہلے حصے میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے جب کہ دوپہر کے بعد اور شام کو کراچی میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
کراچی میں سب سے زیادہ بارش ضلع جنوبی میں صدر کے علاقے میں 217 ملی میٹر ہوئی۔ پی اے ایف بیس مسرور میں 204 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی کے علاقے میں 188.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 126 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی ہیڈ آفس میں بھی پانی جمع ہے۔ ایم اے جناح روڈ لائٹ ہاؤس کے اطراف پانی ہی پانی ہے۔ لائٹ ہاؤس کے اطراف دکانداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامناہے۔ بیشتر دکانیں تاحال بند ہیں اورموٹر سائیکل اور کار سواروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے سماء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا سے پانی کی نکاسی کے لیے عملہ اور مشینری لگائی جارہی ہے جب کہ سول اسپتال اور حقانی چوک کے اطراف سے بھی پانی کی نکاسی کے اقدامات کیئے جائیں گے۔