اتحاد ی جماعتوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا اللہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ سپریم کورٹ نے فل بینچ تشکیل نہیں دیا تو بائیکاٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت کا اپنا فیصلہ ہے کہ پارٹی کو ہدایات سربراہ دیتا ہے، سپریم کورٹ منحرف ارکان کی اپیلیں بھی سنے۔فل کورٹ سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہوگا ۔راناثنا اللہ کا مزید کہناتھا کہ فل کورٹ پر تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کا اتفاق رائے ہے
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سنائی گئی تو اس فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی، بینچ میں شامل 5 جج صاحبان نے کہا پارٹی میں سب سے مضبوط عہدہ پارٹی سربراہ کا ہوتا ہے۔آئین کی ایسی تشریح کر دی گئی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے، چوہدری شجاعت کی ہدایت پر ان کے 2 ایم این ایز حکومتی اتحاد میں ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جو 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے ان پر بھی بات کرنا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:”یہ بھاگنے والے ہیں “فواد چودھری کا سپریم کور ٹ سے بڑا مطالبہ