(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بھی فل کورٹ کی حمایت کردی ،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کوفل کورٹ پرکوئی اعتراض نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق حکومتی درخواستوں پراسد عمر بھی فل کورٹ کے حامی نکلے ،انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے فل کورٹ کی حمایت کی گئی ہے فل کورٹ کےخلاف کوئی گفتگو یا بیان نہیں دیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت فل کورٹ میں جاناچاہتی ہے تو جائے ہمیں اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:”یہ بھاگنے والے ہیں “فواد چودھری کا سپریم کور ٹ سے بڑا مطالبہ
تحریک انصاف نے بھی فل کورٹ بنانے کی حمایت کردی
Jul 25, 2022 | 19:26:PM