(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ فل کورٹ بنالیں، جو فیصلہ ہوگا ہم مانیں گے،لیگی رہنما کا کہناتھا کہ سازش میں عمران اکیلا نہیں،سہولت کار بھی شامل ہیں،سہولت کاروں کو کہتے ہیں باز آئیں آرام سے بیٹھیں،انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو فیصلہ کرنے دیں،خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ عمران خان کو نہ ہٹاتے تواسے دو تہائی اکثریت دی جاتی،مرضی کی تعیناتیاں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیخلاف درخواست پر چودھری شجاعت کے وکیل کے دلائل مکمل